Daily Ausaf:
2025-04-22@07:09:22 GMT

ویل چیئر پر عمرہ کیوں کیا؟ صارفین کی رجب بٹ پر تنقید

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہیں صفا و مروہ میں سعی کرتے ہوئے ویل چیئر کا استعمال کرتے دیکھا گیا۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے کہ ویل چیئر وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جو بیمار ہوں یا زیادہ چل نہ سکتے ہوں تو رجب بٹ اور ان کے دوستوں نے اس کا استعمال کیوں کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا اللہ نے انہیں ٹانگیں نہیں دیں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ عمرہ کرنے گئے ہیں لیکن تھکن برداشت نہیں کر سکتے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rajab Butt (@rajabislive94)


جہاں کئی صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں رجب بٹ کے مداح ان کے حق میں بات کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ یہ سوچیں کہ انہیں کتنی ٹینشن ہو گی کہ ان سے چلا بھی نہیں جا رہا تو کسی نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو گا تب ہی وہ ویل چیئر پر عمرہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رجب بٹ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے احرام کی حالت میں معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری جان، مال، والدین، اولاد اور خون کا ایک ایک قطرہ نبی پاک ﷺ پر قربان ہے۔ میں حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے جو بھی لا علمی میں ہوا اس کے لیے پہلے بھی معذرت کی تھی اور ایک بار پھر آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں‘۔

رجب بٹ نے کہا کہ ’میری تمام علمائے کرام، حکومت پنجاب اور پاک فوج سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر نظر ثانی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس نمبر کی دفع مجھ پر لگائی جا رہی ہے میں نے اپنے وی لاگ میں بھی بتایا تھا کہ 295 مجھ پر جھوٹی لگائی گئی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر دو 295 پر فتویٰ دے دیا گیا، لیکن میں پھر بھی اس پاک جگہ پر کھڑا ہو کر سب سے معذرت کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دفعہ 295 سی کی مبینہ توہین کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری نے رجب بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں ان کے مذہبی جذبات اور توہین مذہب سے متعلق تعزیراتِ پاکستان کے دفعہ 295 سی کے تقدس کو پامال کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں رمضان نقد ریلیف کی تقسیم شروع مگر تقسیم پر اعتراض کیوں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ویل چیئر

پڑھیں:

علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • آغا راحت کی سرکاری ملازمین پر تنقید مناسب نہیں، انجینیئر انور
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • پیپلز پارٹی کينالز کی حامی ہے، انہیں اقتدار اسی بنیاد پر ملا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • اندھیروں سے روشنی تک
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف