اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری وزارت امور کشمیر و جی بی ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، پی این ڈی، فنانس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں متاثرین کے مطالبات اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک زمین اور مکانات کے معاوضے کی مد میں 151 ارب روپے متاثرین کو ادا کیے جا چکے ہیں۔
امیر مقام، جو وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے تمام جائز تحفظات کو ہر قیمت پر دور کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2010 اور 2015 کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جو واپڈا، گلگت بلتستان حکومت، اور متاثرین کے درمیان طے پائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور چلاس میں کیڈٹ کالج، اسکولوں اور صحت کے مراکز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ متاثرین کی نمائندہ کمیٹی کو حکومتی کمیٹی کے ساتھ مل کر بیٹھ کر تمام مسائل کا پائیدار حل نکالنا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: متاثرین کے

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں میں شدید بارشوں کا سلسلہ پچھلے 24 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب سکردو اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جی بی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران پہاڑی تودے گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور جے ایس آر کئی جگہوں پر بلاک ہو چکی ہے۔ جی بی ڈی ایم اے نے شہریوں کو کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری