بارشوں کی کمی سے ممکنہ خشک سالی، ربیع سیزن اور چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)بارشوں کی کمی کے بعد ممکنہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب نے احتیاطی تدابیر سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنر، ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما میں 38 فی صد بارشیں کم ہوئیں جس کے سبب بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں جبکہ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے سے متعلق پیشگی آگاہ کیا جائے جبکہ تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی کے پیشِ نظر پیشگی انتظامات مکمل ہیں اس لیے انتظامیہ الرٹ رہے۔انہوں نے کہا کہ شعوری مہم میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی حصہ بنایا جائے گا۔ احتیاطی تدابیر سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، ممکنہ آبی قلت سے نمٹنا سب کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بارشوں کی کمی خشک سالی

پڑھیں:

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔

تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔

پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور خول چوری کرکے فروخت کر دیا، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے خالد مشتاق اور احتشام کو آئس فروخت کرتے گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے خالد مشتاق کے قبضہ سے 100گرام آئس اور احتشام کے قبضہ سے 200گرام آئس برآمد کی، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • پنجاب میں پاور شیئر نگ کو آرڈ ینیشن کمیٹی کا اجلاس ‘ ملکر چلنا ہے : نلیگ پی پی
  • معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • پنجاب میں غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان