پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس میں پرویز خٹک کیخلاف نیب کارروائی بند کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس میں پرویز خٹک کیخلاف نیب کارروائی بند کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔
ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔
بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِاعلی پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کرپشن کیس پرویز خٹک بی آر ٹی کیس میں
پڑھیں:
بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
اسپیکر کےپی اسمبلی بابر سلیم سواتی---فائل فوٹوپی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔
کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس او پیز میں نہیں، سلمان اکرم راجا نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی مبینہ کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین چٹ مل گئی، تمام الزامات سے بری ہوگئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، قاضی انور نے کمیٹی کے دیگر ارکان کو اعتماد میں لیے بغیر سلمان اکرم راجا کو رپورٹ ارسال کی۔
ذائع کے مطابق کمیٹی کے دیگر 2 ارکان نے سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔