زیادہ میک اپ کریں نہ جینز پہن کر آئیں، سندھ میں اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کے لیے زیادہ میک اپ، زیادہ زیورات اور اونچی ہیلز پہننا ممنوع قرار دے دیا. مرد اساتذہ کو بھی جینز شرٹ پہننے سے روک دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اساتذہ کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں اور اونچی ہیلز پہن کر اسکول نہ آیا کریں جبکہ زیادہ زیورات پہننے سے بھی گریز کریں۔محکمہ تعلیم نے مرد اساتذہ کو ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول آنے گریز کی ہدایت کردی جبکہ خواتین اساتذہ کو بھی روایتی لباس کے انتخاب اور گاؤن پہننے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کو اسکولز کے احاطے میں گٹکا، نسوار، ماوا کھانے یا سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کا طالب علموں سے ذاتی نوعیت کے کام کرانا سختی سے منع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم اساتذہ کو
پڑھیں:
سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
—فائل فوٹوسندھ بار کونسل نے آج سے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ خیر پور میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے احتجاج کیا، دادومیں ماہی گیر، خواتین جبکہ سکھر میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے، عدالتی امور جاری ہیں۔
سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت وکلاء کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بار کونسل سکھر ببرلو بائی پاس پر احتجاج کرنے والے وکلاء سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔