کراچی: عیدالفطر کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے لیے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے احکامات جاری کردیے۔ ایس او ٹو ایم ڈی سید سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا۔
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کے مطابق عیدالفطر سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں، مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹگ انجینئرز ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے حکم دیا کہ ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اپنے علاقوں میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ایگزیکٹو انجینئرز سیوریج مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے راستوں کو مکمل صاف رکھیں۔
ایگزیکٹو انجینئرز عیدالفطر کی عام تعطیلات کے دوران عملے کی ڈیوٹی روسٹر کی فہرستیں فراہم کریں، ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ جیٹنگ و سیکشن مشینوں کو ہمہ وقت تیار رکھیں اور ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں۔
انچارج ہائیڈرنٹس سیل سید سردار شاہ اور فوکل پرسن ٹو ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے حکم دیا کہ عیدالفطر کے ایام کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیے جائیں، مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے راستوں کو مکمل صاف رکھا جائے۔تاکہ عبادت گزاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا کسی بھی عبادت سے کم نہیں۔ عیدالفطر کے انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے فراہمی و نکاسی آب
پڑھیں:
کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل
پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔
نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔
بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔