لاہور:

پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین آپریشنز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں مختلف ٹرینوں کی بحالی کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 40-DN جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ 27 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 39-UP جعفر ایکسپریس سبی سے پشاور بھی 27 مارچ 2025 سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔

 اسی طرح ٹرین نمبر 39-UP ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور 28 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 3-UP کراچی سے کوئٹہ 31 مارچ 2025 سے دوبارہ چلائی جائے گی۔

عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹرین سروس کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 29 مارچ 2025 کو عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی تاکہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔  

پاکستان ریلوے نے تمام مسافروں کو روانگی کے وقت کی پابندی کی ہدایت کی ہے، جب کہ متعلقہ ریلوے اسٹاف کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔  

پاکستان ریلوے پریم یونین نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے اس فیصلے کو  خوش آئند قرار دیا ہے۔ مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی مسافروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کی جانب سے بولان ایکسپریس کو روزانہ چلانے کے فیصلے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ریلوے پریم یونین کے مطالبے کو تقویت دیتا ہے۔  

شیخ محمد انور نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے مزید ٹرینیں چلانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ بلوچستان کی سفری سہولیات میں اضافے اور وہاں کے عوام کی محرومیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔  

ریلوے اسٹیشنز اور املاک کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بات کرتے ہوئے، شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے کے اس فیصلے کی بھرپور حمایت کی، جس کے تحت ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور 70 فیصد کوٹہ بلوچستان کے لیے مختص کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے مسائل کے حل اور ریلوے کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر فیصلہ ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں ٹرین پاکستان ریلوے

پڑھیں:

بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
  • نہروں کا معاملہ، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان