چین میں کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط کا اجزاء
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے فرمان نمبر 802 پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت سے متعلق ترمیم شدہ ضوابط جاری کیے گئے ہیں ، جو یکم جون ، 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔ حالیہ دنوں چین کی وزارت انصاف اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ضوابط سے متعلقہ معاملات پر کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی ضمانت کو مضبوط بنانے کے لیے ضوابط میں واضح کیا گیاہے کہ کاؤنٹی کی سطح پر یا اس سے اوپر کی حکومتیں اور ان کے متعلقہ محکمے نگرانی اور معائنے کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی میں تیزی لائیں گے۔ ضوابط میں ادائیگی کی مدت کو مزید واضح کرنے کے لئے “ادائیگیوں کی دفعات” پر ایک خصوصی باب قائم کیا گیا ، بلخصوص یہ طے کیا گیا ہے کہ بڑے کاروباری ادارے سامان ، منصوبوں اور سروسز کی فراہمی کی تاریخ سے 60 دن کے اندر ادائیگی کریں گے۔ غیر نقد ادائیگی کے طریقوں اور غیر متنازعہ رقم کی ادائیگی کی ذمہ داریوں کی وضاحت میں مزید بہتری لائی گئی ۔ ضوابط میں “قانونی ذمہ داری” پر ایک خصوصی باب بھی قائم کیا گیا اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر قومی ملکیت کا کوئی بڑا ادارہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کرتا ہے ، جس سے منفی نتائج یا اثرات مرتب ہوتے ہیں تو قومی ملکیت والے اداروں کے ذمہ داراں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ادائیگی کی کیا گیا
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔