لبنانی وزیر دفاع کا دورہ شام ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں لبنانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سفر کا مقصد سرحد پر ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بعض ذرائع نے عرب نیوز ٹی وی المیادین کو بتایا کہ لبنانی وزیر دفاع "میشل منسی" اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کا دورہ دمشق ملتوی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورے کا التواء شامی حکام کی درخواست پر عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے سوموار کے روز ایک لبنانی عہدیدار نے اعلان کیا کہ میشل منسی بدھ کے روز دمشق جائیں گے تا کہ اپنے شامی ہم منصب "مرهب ابو قصره" سے ملاقات کریں۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سفر کا مقصد سرحد پر ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی فورسز اور شام پر حاکم باغیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 7 لبنانی مارے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی. جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی اور پُرتکلف ضیافت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ملکوں کی اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔