Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:21:01 GMT

عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں شوال کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیشگوئی بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شوال 1446ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی۔سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بجکر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً27 گھنٹے ہوگی۔چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا.

غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی .جس سے تیس مارچ کو ہلال انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آئے گا۔سپارکو کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاندکی عمر تقریباً 5 گھنٹے ہوگی۔سعودی عرب اورمشرقِ وسطیٰ میں شوال کاچاند30مارچ کو نظر آئے گا اور سعودی عرب میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔عید الفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رؤیتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپارکو کی عید الفطر مارچ کو

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔

مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔

اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی ابھی تک نہیں کی گئی۔

پولیس نے کچہری عدالت کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکمنامہ آج عدالت کو موصول ہوگا، جس کے بعد چار ماہ کے اندر ان کیسز کا ٹرائل مکمل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

مقدمہ کے دیگر اہم ملزمان، بشمول شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور شیریں مزاری بھی آج عدالت میں پیش ہوں گے، اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی
  • کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی، دو ارب انسان خطرے سے دوچار
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم‘پرائیویٹ طو رپرصرف 23 ہزار 620 افرادجائیں گے