اسلام آ باد:

قلات میں کالعدم بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہے، قلات میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں محمد امین شہید،  منور حسین شہید،  ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے  لواحقین انصاف کے منتظر ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ " ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرت ناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے"۔

کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد اپنی ناکامیوں سے پریشان، انسانیت اور اخلاقیات کی تمام اقدار بھول چکے ہیں۔ بی ایل اے  کے دہشت گرد دور افتادہ علاقوں سے آنے والے  نہتے مزدوروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بی ایل اے عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

ان دہشت گردوں کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور بلوچ عوام اب خاموش نہیں رہیں گے، ان دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی مذہب، ریاست اور سیکیورٹی فورسز ان بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دہشت گرد بی ایل اے کا نشانہ

پڑھیں:

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • محبوبہ مفتی کا بھارتی سپریم کورٹ سے وقف ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا