حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا، وزیراعظم شہبازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔

یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ، سیکریٹری فنانس، نائب وزیراعظم، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر کو مبارک باد دی اور کہا کہ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے سب مبارک باد کے مستحق ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی گئی، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ منی بجٹ آرہا ہے، حالیہ ادوار میں پہلی بار چیلنجنگ حالات میں منی بجٹ نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی نے بہت تکلیف اٹھائیں، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبوں نے زرعی ٹیکس کے معاملے پر اپنا حصہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پچھلے سال 9 کھرب روپے کا ہدف دیا، اس سال 12.

9 کھرب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، معیشت کے استحکام کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، میں نے آئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی آفر کو مسترد کردیا، ہم اگر ٹیکس وصولی کے ہدف میں کمی کی پیشکش مان لیتے تو گڑھے میں گرجاتے۔

دریں اثنا وزیراعظم نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک، اسلام آباد ریڈزون بھی سیل کردیا گیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان