بھارتی گلوکار اور نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اپنی بہن کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں دیر سے پہنچنے پر حاضرین کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ اسٹیج پر رو پڑیں تھیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تاہم اب گلوکارہ کے بھائی ٹونی ککڑ کی انسٹاگرام پوسٹ نے گلوکارہ کے دیر سے آنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی بہن کا دفاع کیا ہے۔

 تین گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی نیہا اسٹیج پر رو پڑیں اور مداحوں سے معافی بھی مانگی لیکن تنازعہ جاری رہا جوکہ سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے۔ اس کے درمیان، ٹونی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں سوال کیا گیا کہ اگر کسی کو مناسب انتظامات کے بغیر شہر میں مدعو کیا جائے تو کس پر الزام لگایا جانا چاہیے؟

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’فرض کریں کہ میں آپ کو اپنے شہر بلاؤں اور آپ کے اپنے ائیر پورٹ پِک اپ سے لے کر ہوٹل میں قیام اور ہوٹل سے کنسرٹ پہنچنے تک کے تمام انتظامات خود کروں، لیکن جب آپ ائیر پورٹ پہنچیں تو آپ کو پتا چلے کہ کوئی بھی بکنگ ہی نہیں ہوئی ہے ٹکٹس، کار، نہ ہی ہوٹل میں قیام کیلئے بکنگ تو اس میں غلطی کس کی ہوگی؟ 

ٹونی ککڑ نے واضح بیان کرنے کے بجائے تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں یہ بتایا ہے کہ نیہا ککڑ کی کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کی وجہ ایونٹ آرگنائزر کی بدانتظامی تھی جس کا نتیجہ ان کی بہن کو بھگتنا پڑگیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟

آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘دُھریندر’ کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔

اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔

دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے، کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں، وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، اس وقت کرشمہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں اور ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں، انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔

بعدازاں اداکارہ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کرلی تھے جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات
  • بھارت،بیٹے نے اسرائیل جانے کے لیے باپ کو قتل کردیا
  • اسکاٹ لینڈ‘ ایڈنبرگ ائرپورٹ کی فلائٹ آپریشن بحال
  • اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
  • عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ
  • ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • چارسدہ میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل
  • چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • مانسہرہ تا چین نئی سڑک: کیا یہ وسط ایشیا تک پہنچنے کے لیے افغانستان کا متبادل راستہ بن سکتی ہے؟