جدہ میں صحافتی تنظیموں کی دعوت سحری، آرمی چیف کی والدہ اور کشمیری رہنما سردار اقبال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
جدہ میں صحافتی تنظیموں کی دعوت سحری، آرمی چیف کی والدہ اور کشمیری رہنما سردار اقبال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ) سپہ سالار افواج پاکستان آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر کی والدہ اورکشمیری رہنما سرداراقبال کےوالد کےانتقال پراظہارتعزیت۔ پاکستان اوورسیز میڈیا فورم (پی اوایم ایف) کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل کی جانب سے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دی گئی دعوت سحری میں جدہ کی تینوں بڑی صحافتی تنظیموں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم (پی او ایم ایف)، پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) اوریونائٹیڈ میڈیا فورم (یوایم ایف) اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے عہدادارن و ممبران نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ اور کشمیرکمیٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری قومی یکجہتی فورم کے چیئرمین و معروف کشمیری رہنما سردارمحمد اقبال یوسف کے والد کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر و سردار محمد اقبال یوسف کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ۔
انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں جدہ کی تینوں بڑی تنظیموں کے صحافی حافظ سید عاصم منیر اور سردار اقبال یوسف کے اہلخانہ کے صدمے میں برابر کے شریک ہے۔ والدین اللہ تعالیٰ کا بڑا انعام ہوتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مسرت خلیل نے کہا آج رمضان المبارک کی تیسری طاق رات ہے۔ میں اس اْمید پر اللہ کے حضور کھڑا ہوں کہ شاید یہی لیلۃ القدر ہو۔
اس رات اللہ تعالی اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔ لہذا آج ہم سب کو ان چیزوں سے توبہ کرنی چاہیئے اورصاف دل سے اپنی صحافتی خدمات انجام دینی چاہیئے۔ اس سے وطنِ عزیز پاکستان کا مثبت چہرہ بھی سب کے سامنے آتا ہے۔ چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن نےکہا ہم نیک نیتی اور اتحاد سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انھوں مرحومین کے لئے خاص دعا کی اور دعوتِ سحری کے لئے میزبان مسرت خلیل کا شکریہ ادا۔ اس موقع پر جہانگیر خان ، شعیب الطاف، خالد نواز چیمہ اور محمد عدیل نے بھی خطاب کیا اور مسرت خیل کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں احمد فواد سواتی نے قران پاک کی ایات کی تلاوت کی اور میاں محی الدین نے بارگاہ رسالت مین ہدیہ نعت پیش کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشواپوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر حکومت ِپاکستان اور عوام کی جانب سے ویٹیکن اور پوری کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے، پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کو جوڑنے کیلئے کاوشیں کیں. باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کیلئے پوپ فرانسس کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کا انتقال نہ صرف مسیحیوں بلکہ تمام مذاہب کے درمیان امن اور مکالمے کی قدر کرنے والوں کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاپائے روم اربوں انسانوں کو اچھائی کی ترغیب، امن و سلامتی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے رہے، آنجہانی پوپ فرانسس بین المذہبی ہم آہنگی، امن اور انسانیت کے فروغ کے علمبردار تھے۔انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کی قیادت میں کیتھولک چرچ نے دنیا بھر میں محبت، تحمل اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کیا، انکا طرزِ عمل نہ صرف مسیحی دنیا کے لیے، بلکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوپ فرانسس کا گزشتہ روز ایسٹر کے موقع پر غزہ اور فلسطین میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا بیان انکی پرامن و انسانیت کی محبت سے بھرپور شخصیت کی عکاسی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوپ فرانسس کی رحلت پوری دنیا، بالخصوص مسیحی برادری کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے.میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ویٹی کن سٹی، عالمی مسیحی برادری اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔