کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے، گینگ وار کمانڈر کی پولیس کو دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔
پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، جس میں گینگ وار کمانڈر وسی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے نہیں دیں گے تو ہم کارروائی کریں گے۔
پولیس اہل کار نے کہا کہ وصی بھائی اب ہم بھی اپنا کام کریں گے، جس پر وصی اللہ لاکھو نے دھمکی دی کہ ہم اتنے لوگ مار دیں گے کہ آپ مجبور ہو جاؤ گے۔ آپ دیکھو میں اب کرتا کیا ہوں۔ ابھی تو گرینیڈ نہیں گرا ہے۔ آپ کو سب بہت آسان لگ رہا ہے؟ ابھی آپ کو پتا چلے گا۔ گرینیڈ گرے گا تو آپ کو مزہ آئے گا۔
گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہل کار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو۔ اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب۔ بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے۔
پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔
گینگسٹر وصی اللہ لاکھو نے پوچھا کہ اتنی بڑی کارروائی کردی ہم نے، آپ سوئے ہوئے ہوکیا؟ جاگ رہے ہو تو روک لیتے نہ پھر۔ عزت سے کسی کو بات سمجھ نہیں آتی پھر لوگ مرتے ہیں۔
پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ علاقہ پولیس کا کام ہے گشت کرنا، ہمارا کام ہم کرکے دکھائیں گے۔
وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ بھتے کا سارا کام آپ کا ہے۔ ہم اپنا کام کررہے ہیں، آپ اپنا کام کرو۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار اور گینگسٹر وصی اللہ لاکھو کے درمیان مبینہ فون کال نیو کراچی میں تاجر پر حملے کے بعد ریکارڈ ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گینگ وار کمانڈر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے۔ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
مزید :