کراچی؛ گیس لیکج کے بعد دھماکے سے آتشزدگی، معمر خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر میں گیس لیکج دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ضعیف خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔
لیاقت آباد پانچ نمبرمیں گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سحری سے کچھ دیر قبل گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس ، فائربریگیڈ اور ایدھی کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقہ مکینوں اور ایدھی کے رضاکاروں کی مدد سے گھر میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد کو موقع سے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا۔
مزید پڑھیں: گیس لیکج دھماکا؛ جھلسنے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق لیاقت آباد فاروق آعظم مسجد کے قریب مکان نمبر 5/596 میں گیس پائپ لائن میں لیکج کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ لگی۔ آتشزدگی کے نیتجے میں 60 سالہ شبانہ زوجہ تقی ، 36 سالہ سعد ولد جاوید اور 26 سالہ سمیر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والی خاتون اور سعد کو عباسی شہید اسپتال جبکہ سمیر کو گلبرگ میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس لیکج
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔