بہت غربت دیکھی؛ گھر کے تمام افراد کے کھانے کیلیے دال میں زیادہ پانی ملاتے تھے؛ شاہ رخ خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔
اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔
اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔
سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو پھر کچھ بھی ممکن ہے۔
اداکار نے کہا کہ بچپن کا دور سب سے اچھا ہوتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو سوچتا تھا کہ کب بڑا ہوگا اور آج جب بڑا ہوگیا ہوں تو کہتا ہوں کاش بچپن واپس لوٹ آئے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے والد اور والدہ کی تعلق پشاور سے تھا اور دونوں کا جلد ہی انتقال ہوگیا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
نیب کی اصلاح پسند پالیسی سے لوگوں میں خوف و ہراس ختم ہوا: ایاز صادق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی منانے کے حوالے سے نیب راولپنڈی/اسلام اباد کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور مؤثر آگاہی واک کا اہتمام کیا واک کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے مضمرات سے متعلق شعور بیدار کرنا اور شفافیت کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔ اس پروقار واک کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈی جی نیب اسلام اباد /راولپنڈی وقار احمد چوھان نے کی۔واک میں زندگی کے ہر طبقہ فکر کے اراکین، ممتاز سیاستدان، اراکین اسمبلی، سفارتکار، اعلیٰ سرکاری افسران (بیوروکریٹس)، رویت ہلال کمیٹی اور علماء اکرام کے وفد، اسلام آباد و راولپنڈی بزنس چیمبر کی قیادت، سول سوسائٹی کے سرکردہ ارکان، میڈیا نمائندگان، طلباء ، اور نیب کے سینئر افسران و اہلکار وں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نینیب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ اصلاح پسند پالیسی سے اب لوگوں میں نیب کا خوف و ہراس ختم ھوا ھے اور ادارے پر عوام ،کاروباری طبقے ، سیاستدانوں، اور افسران کا اعتماد بحال ھوا ہے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اس واک میں زندگی کے تمام شعبوں بلخصوص کاروباری، سیاسی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت قابل تعریف ہے۔ گذشتہ ڈھائی سالوں میں نیب اپنے اندر ادارہ جاتی اصلاحات کرتے ہوئے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے غیر معمولی وصولیوں کو ممکن بنایا ہے۔ جوکہ قابل تحسین ہے سپیکر نے نیب کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے کہا کہ نیب نے لوگوں کی لوٹی ھوئی رقم واپس دلا کے لوگوں کی داد رسی اور احتساب و ا نصاف پر لاگوں کا اعتماد بحال کیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کرپشن ایک زہر قاتل ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی اور سماجی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ یہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ حکومت کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور نیب سمیت تمام اداروں کو اس سلسلے میں ان کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے میں بھرپور تعاون حاصل ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ یہ 40 ارب روپے اب کیوں اکٹھے ہوئے نیب پہلے سیاسی انتقام لینے میں مصروف تھا سیاستدان، کاروباری شخصیات، نوکری پیشہ افراد محفوظ نہ تھے۔ چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کثیر تعداد میں شرکاء کی آمد اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پہ چئرمین نیب نے ادارے کی گذشتہ ڈھائی سالہ اور بلخصوص اس سال 2025 کی کی کارکردگی پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ ھم اپنی خود کی اصلاح کریں تاکہ ھمارہ گھرانہ، معاشرہ اور ملک شفافیت کی طرف گامزن ہو سکے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ اس سال نیب نے 70 ھزار سے زائد افراد کو انکی لوثی ھوئی رقم 164 ارب روپے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں نیب نے 131،500 سے زائد افراد کو ا کج لوٹی ھوئی رقم 207 ارب روپے واپس دلائے۔اس موقع پہ ڈی جی نیب راولپنڈی/اسلام اباد وقار احمد چوھان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کسی ایک ادارے یا فرد کا نہیں ، پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہم سب مل کر اس ناسور کیخلاف کھڑے ہیں- اس موقع پر مختلف رہائشی سکیموں اور مالی بد عنوانیوں کے متاثرین نے NAB پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے بازیاب کی گئی رقوم کی واپسی سے حقیقی معنوں میں ان کی داد رسی ہوئی ہے۔