فرحان ملک پر ایف آئی اے کا دوسرا کیس کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
فرحان ملک— فائل فوٹو
صحافی فرحان ملک پر ایف آئی اے کے دوسرے کیس کی تفصیل سامنے آگئی۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مارا جس میں 2 ملزمان عاطر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان غیرملکیوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، کال سینٹر پر چھاپا مارا تو وہاں ایجنٹس کام کر رہے تھے، سافٹ ویئر کے ذریعے غیرملکیوں سے ان کا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا جارہا تھا۔
صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ یہ کام فرحان گوہر ملک کے کہنے پر ہو رہا ہے، ملزمان فراڈ اور چیٹنگ میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف آئی
پڑھیں:
اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم دہشتگردوں کے لیے سوشل میڈیا مہم چلا رہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔