شعیب ملک کی اپنی خوبصورت اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر پروجیکٹس ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔
اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
اس پوسٹ کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت‘۔
شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ آج کل سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے والدین بننے سے متعلق خبریں بھی زیرِ گردش ہیں۔
شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔
ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ شعیب ملک جو پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، دوسری مرتبہ والد بننے والے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شعیب ملک
پڑھیں:
مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
لاہور +کراچی(خصوصی نامہ نگار+کامرس رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔ ایسٹر کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عبادات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسیحی خاندانوں نے عبادات میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے۔ رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پرجوش طریقے سے منایا۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کیلئے ان کی لگن پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔