آئی ایس او کے زیراہتمام خیبر پختونخوا میں یوم القدس پر 12 مقامات پر ریلیاں نکالی جائینگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس ریلی 2025ء کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کی جانب سے 12 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ، کچئی ضلع کوہاٹ، سپائے اورکزئی اور رئیسان ضلع ہنگو میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔
بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔