مسجد نبوی ﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
مسجدِ نبویﷺ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس نمائش میں مسلمانوں کو مسجدِ نبوی ﷺ اور خانہ کعبہ کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
نمائش میں مسجدِ نبوی ﷺ کے اندر تعمیر سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔
اس نمائش میں خانہ کعبہ کی تعمیر اور اس کی خصوصیات کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیرِ حج و عمرہ سے ملاقات کی جس میں آئندہ حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل جدہ بھی موجود تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔