Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:08:01 GMT
پاکستان کیویز کیخلاف T20 سیریز کا آخری میچ آج کھیلے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمارا فاسٹ بولنگ یونٹ کام نہیں کررہا۔
اظہر محمود نے کہا کہ کہ جب تک تینوں فاسٹ بولرز مل کر کارکردگی نہیں دکھائیں گے جیت حاصل نہیں ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میزبان ٹیم 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل
لاہور (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ وہ پتے کی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔