Express News:
2025-04-22@14:16:29 GMT

آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس جبکہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زیادہ کی 199.

724 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔

حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ قائد آباد کراچی کے قریب 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

بلوچستان میں کوسٹل لائن پسنی گوادر کے غیر آباد علاقے سے 52 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ غزہ بند روڈ کوئٹہ کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں کے قبضے سے 48 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ خیزی چوک کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 7 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتارکیا گیا۔

 سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 39.6 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ حب ریور روڈ کراچی کے قریب گاڑی سے 38.4 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ جی ٹی روڈ سوہاوہ جہلم پر ترکی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی میں 6  کلو گرام چرس چھپا کر لے جانے والے  ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کلو گرام چرس برآمد ملزم کو گرفتار کے قریب گاڑی جانے والے پارسل سے

پڑھیں:

کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا

سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔

ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
  • سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امرود
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا