City 42:
2025-04-22@06:43:45 GMT

عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک: عیدالفطر  کی آمد پر  نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

 تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اسرائیل کیجانب سےجنگ بندی کی خلاف ورزی،7 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید

 ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مشیر اطلاعات کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا، کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔

مشیر اطلاعات کے مطابق اجلاس میں علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کیلیے کینابیس پلانٹ قواعد کی منظوری دی گئی۔

نومبر 2024 میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا تھا جس میں صحت کارڈ اسکیم میں مزید اسپتالوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اجلاس میں دور افتادہ اضلاع میں اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ، اصلاحات و دیگر امور پر غور کیا گیا تھا اور پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری اسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کیلیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں۔

اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ آسان بنانے کیلے قوانین میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، شازیہ مری
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟