فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے۔
اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔
فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو اگلی ملاقات میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ فیصل چوہدری پی ٹی آئی
پڑھیں:
فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ فیصل چودھری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔