استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے فاتحین کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
استنبول: ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “انادولو” کے زیر اہتمام منعقدہ گیارہویں سالانہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مقابلے میں 29 فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔
سب سے معتبر “فوٹو آف دی ایئر” ایوارڈ فلسطینی فوٹوگرافر سعید جارس نے اپنے دردناک شاہکار “غزہ – دیر البلح” کے لیے حاصل کیا۔ یہ تصویر ایک المناک لمحے کو قید کرتی ہے، جب اسرائیلی فضائی حملے میں متاثرہ والدین اپنے بچے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں پیش آیا۔
اس سال کے فاتحین کا انتخاب ایک بین الاقوامی جیوری نے کیا، جس میں معروف فوٹوگرافر اور نیشنل جیوگرافک کے فلم ساز ایمی وٹالے، نامور فوٹو جرنلسٹ کیرول گوزی، نور ایجنسی کے فوٹو جرنلسٹ یوری کوزیریو، دی گلوب اینڈ میل کے فوٹوگرافر گوران توماسیوچ، بصری میڈیا کے مشیر مائیکل اسکاٹو، گیٹی امیجز کے چیف اسپورٹس فوٹوگرافر کیمرون اسپینسر اور ترک فوٹو جرنلسٹ احمد سیل اور فرات یورداکل شامل تھے۔
“اسٹوری نیوز” کیٹیگری میں اے ایف پی (AFP) کے فوٹوگرافر عمر القطا نے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں تباہی کی عکاسی کرنے والی اپنی تصویری سیریز کے ساتھ پہلا انعام حاصل کیا۔
“سنگل اسپورٹس” کیٹیگری میں اے ایف پی کے جیروم بروئلے نے برازیل کے سرفر گیبریل میدینا کی پیرس 2024 اولمپکس کے دوران ایک عظیم الشان لہر پر ردعمل ظاہر کرنے والی تصویر کے ذریعے میدان مار لیا۔
“اسٹوری اسپورٹس” کیٹیگری میں رائٹرز کی ہننا مک کی نے امریکی جمناسٹ سیمون بائلز پر مبنی اپنی سیریز کے ساتھ پہلا انعام حاصل کیا، جس میں انہوں نے پیرس 2024 اولمپکس میں تین انفرادی گولڈ میڈلز جیتنے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے یادگار لمحات کو محفوظ کیا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال نے غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعود دیا، مفکر پاکستان نے قیام پاکستان کا تصور پیش کیا، علامہ اقبال کی فکر پاکستان کی نظریاتی بنیاد اور اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر افکار اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی افکار اقبال کو نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا، 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا، عالمی سطح پر علامہ اقبال کے 150 ویں یوم پیدائش کو منانے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ا نہوںنے کہا کہ ہم اقبال کی فکر سے رہنمائی حاصل کریں گے، فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ ممکن ہے، علامہ اقبال قوم کو اتحاد، جدوجہد اور خودی کا تصوردیتے ہیں، اڑان پاکستان میں فکر اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، ہم نئے نئے آسمانوں کو تسخیر کر کے پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کر سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اقبال پوچھتے ہیں کیوں ہماری نظروں سے افلاق نہیں لرزتے، مسلمان ایک دوسرے سے لڑ کر کمزور ہو رہے ہیں، ایک کروڑ کے ملک نے ڈھائی ارب مسلمانوں کو بے بس کیا ہوا ہے، اسرائیل غزہ وفلسطین میں ظلم و جارحیت کے بازار گرم کر رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔