لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے کارکنوں نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور میں ملاقاتیں کیں۔ جیالوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی سانول، عفران نوید چودھری، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے  پی پی 214 سے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر مدثر شاہ نے چوہدری ندیم کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید قاسم علی گیلانی بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ملتان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر رہنما نوید چودھری کے بیٹے عفران بھی ملے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول بھٹو نے کہا پارٹی کو نئے فون کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے سینئر لوگوں کو چاہئے نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔ تعلیم یافتہ لوگوں کو پارٹی میں آمر متحرک کردار ادا کرنا چاہئے عفران نوید چودھری نے کہا کہ پی پی واحد پارٹی جس کا لیڈر جوان ہے، بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور صوبائی جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور اتحادی حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ایس ایف اور پی وائی او کی تنظیمیں تحلیل کرنے کی اجازت طلب کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں تنظیموں کو تحلیل کرنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے پی ایس ایف اور پی وائی او میں متحرک نوجوان شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق عید کے بعد دونوں تنظیموں میں تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی

پڑھیں:

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
  • چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
  • بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاوسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ گھروں کا دورہ
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ