عمران خان سے ملاقات، بابر اعوان کے نام پر اعتراض، اڈیالہ جیل کے گیٹ پرتنازع
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجامعترض
جن کے نام دیے وہی ملاقات کریں گے، حامد خان، اعظم سواتی کے نام شامل کریں، جیل عملے سے مکالمہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جیل عملہ سے مکالمہ کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے ، ہم نے ڈسپلن قائم کرنا ہے ، وہی بندے ملاقات کریں گے جن کے نام ہم نے دیئے ہیں، آپ حامد خان اور اعظم سواتی کا نام ملاقات کرنے والوں کی لسٹ میں شامل کریں۔جیل عملہ نے جواب دیا کہ ہم بابر اعوان کو روکتے ہیں آپ جاکر ملاقات کرلیں، بابر اعوان کو روکنے پر سلمان اکرم راجا، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری اور نیاز اللہ نیازی ملاقات کے لئے جیل کے اندر روانہ ہوگئے ، 4پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیچھے بابر اعوان بھی پیدل اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے ۔صحافی نے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم سے سوال کہ سلمان صاحب آپ نے بابر اعوان کا نام نہیں دیا انھیں کیسے ملاقات کی اجازت مل گئی، سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ جی ہم نے انکا نام نہیں دیا،ہم اس پر احتجاج کریں گے ،ہم ڈسپلن قائم کروائیں گے ۔بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے ، بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے ، سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے ، بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے ، بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے ، بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے ۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان
ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی، نعیم پنجھوتہ اورعثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لیے بلالیں، عمران خان کی صحت اچھی ہے، انہیں بتایا بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
فیصل چوہدری نے نے کہا کہ عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماوں اور وکلا کو بھی روکا گیا ہے، لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے، باقیوں کو روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے، ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی، باہر ہونے والی مختلف پیش رفت پر بھی انھیں آگاہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلا بھی بانی سے ملے، ملاقات بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے، کیوں اجازت نہیں دیتے، عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، فوج نہیں سیاسی جماعتیں ملک کو متحد کر سکتی ہیں۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقا سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے، بانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں، متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انھوں نے تین سال لگا دیے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اس میں شامل کرنا پڑے گا، حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔
عمران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین ایک سال بعد جرم یاد آنا حیران کن ہے، ناانصافی پر عدالت آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی، سپریم کورٹ امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کا معاملہ، وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم