سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی:
مہاجر قومی مومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔
کراچی میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے، شہر کی ہرچیز بک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، کل ملیر ہالٹ پر ایک دل خراش واقعہ پیش آیا، واٹر ٹینکرنے تین جانیں لے لی۔
انہوں نے کہا کہ ٹینکرزکو شہریوں کے قتل کا لائسنس سندھ حکومت نے دیا ہے، شہرمیں بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں،ٹیکس دینےکے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہاہے۔
آفاق احمد نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اب تک 241 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو مالی مدد فراہم کی جائے۔
آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو مظاہرے عوام اپنے حق کے آواز بلند کرنے کے لیئے گھروں سے نکلیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
جماعت اسلامی کراچی کا ہیوی ٹریفک سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر نمائش چورنگی پر دھرنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی نےہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی بے حسی، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔
دھرنا خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک ، ظالمانہ ای چالان کے خلاف دیا گیا ہے۔ ان خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔
احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی کراچی کے عوام کی بات کرتی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری میں دھاندلی ہے،کراچی کی ابادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے۔ کراچی کی آبادی کم کرنے میں نمایاں کردار ایم کیو ایم نے ادا کیا ہے۔
محمد فاروق کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اپنے ہی مئیر کو بلدیات میں اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بلدیات اور جنرل الیکشن میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے سوائے اس کے کہ جماعت اسلامی کا ایک فرد اپوزیشن کا کردار کررہا ہوتا ہے۔