کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے 18 مارچ کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
شفیق موڑ سے ناگن چورنگی جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ضعیف العمر شہری دوران علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا ۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثہ رواں ماہ 18 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
متوفی کی لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، یہ افسوسناک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عمرہ زائرین کا یہ گروپ چند روز قبل ڈاہرانوالا سے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد سے ہے، 2 خواتین 228 نائن آر کی رہائشی تھیں اور 1 جاں بحق شخص کا تعلق 3/39 آر سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی افراد کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔