آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف نے نماز جنازہ خود پڑھائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔ صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی نماز جنازہ میں شرکت۔
سابق وزیراعظم نوازشریف ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی آرمی چیف کی والدہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ خواجہ آصف،محسن نقوی،رانا ثنا اللہ،طارق فضل ،حنیف عباسی،امیر مقام کی شرکت۔
نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات ،سفارتکاروں ،اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ سابق آرمی چیف قمر باجوہ ،اشفاق پرویز کیانی کی بھی نماز جنازہ میں شرکت۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: والدہ کی نماز کی نماز جنازہ ا رمی چیف
پڑھیں:
کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔