ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فروری 2025 کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ٹیکس وصولی ہدف کم کیے جانے کا امکان
اس حوالے سے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے چیف کمشنرز، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان کے دفتر (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایف بی آر کی پیر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے فروری 2025 کے ٹیکس دورانیے کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ جو پہلے 18 مارچ 2025 مقرر تھی اب 27 مارچ 2025 تک بڑھا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب: لینڈ مافیا کی چالبازی کا توڑ، دیہی ہاؤسنگ اسکیمز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل
ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی توسیع عام طور پر تکنیکی یا طریقہ کار میں تاخیر کا سامنا کرنے والے کاروباری اداروں کی درخواستوں کے جواب میں دی جاتی ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ جرمانے سے بچنے اور اپنے ریٹرن کی ہموار پروسیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے نئی ڈیڈ لائن کو پورا کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ٹیکس ریٹرن ٹیکس ریٹرن توسیع ٹیکس گوشوارے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیکس ریٹرن ٹیکس ریٹرن توسیع ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
مزید :