آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی،صدراوروزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی
صدرآصف زرداری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کےساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کےاہلخانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔ انھوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پرسوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
سینیٹر شیری رحمان، خورشید شاہ، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر ریلوے حنیف عباسی اور دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی والدہ کے کے انتقال ا رمی چیف دعا کی
پڑھیں:
صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
Ansa Awais Content Writer