کراچی میں ڈمپر حادثات، سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، علامہ مبشر حسن
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمّہ داری ادا کریں اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر ہر روز ڈمپر، ٹینکر لوگوں کو کچل دیتے ہیں لیکن بے حس کرپٹ سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمّہ داری ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور پر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو عید کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
کراچی:کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔
مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا گیا۔
لاش گزشتہ روز اس وقت برآمد ہوئی جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا، جس پر مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے لاش کی ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔