Daily Ausaf:
2025-04-22@01:29:28 GMT

رواں برس کا پہلا سورج گرہن کب ہوگا؟ جانیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو نظر آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک جزوی سورج گرہن ہوگا جو یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کی چار اقسام ہوتی ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر اور ہائبرڈ یہ اقسام زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن سمیت دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔مکمل سورج گرہن میں چاند سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتا ہے جبکہ جزوی گرہن میں ایسا نہیں ہوتا۔رنگ آف فائر گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سورج کو پوری طرح نہ چھپا سکے، جس سے سورج کے گرد روشنی کا ایک حلقہ نظر آتا ہے۔

ہائبرڈ سورج گرہن ایک منفرد قسم ہے جو نہ تو مکمل طور پر جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل، یہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے ایسے فاصلے پر ہو کہ کچھ مقامات پر سورج مکمل طور پر چھپ جائے لیکن حرکت کے دوران فاصلہ بڑھنے سے دوسرے علاقوں میں یہ جزوی گرہن کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔

واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔

دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • نئے پوپ کا انتخاب کیسےکیا جاتا ہے؟
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امرود
  • حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
  • سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟