پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں، اعظم سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ لیڈر صرف عمران خان ہے، پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی احتیاط کررہا ہوں جب سے رہا ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں، ان کو ملنے نہیں دیا جارہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے، ان کی ملاقات کروائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے غرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں، کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں
اعظم سواتی نے کہا کہ ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے بانی پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو ایسی حکمت عملی بنانی چاہیے کہ بانی کو باہر لایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری بانی سے ملاقات کرانے میں کیا خدشہ ہے، آرمی چیف والدہ کی وفات کا سن کر افسوس ہوا مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے: اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔
اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔
پشاور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق...
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بائی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات میں کہا مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک بھی نہیں، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی، اب صرف بانئ پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر مجھ پر تنقید پر تبصرہ نہیں کروں گا۔