ﷲ پر پختہ ایمان نے میری زندگی بدلی؛ جاوید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کے ہر فن مولا کہلائے جانے والے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے کہا کہ ناکامی کے دور میں سب سے بڑی طاقت اللہ پر ایمان تھی۔
حالیہ انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ نے اپنے کیریئر کی مشکلات کے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2000 میری زندگی کا سب سے بُرا دور تھا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ میری بنائی ہوئی ہر فلم فلاپ ہو رہی تھی، لوگ میرے خلاف ہوگئے اور مجھے کوئی کام بھی نہیں مل رہا تھا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ وہ وقت ایسا تھا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہو سکتا تھا، وحید مراد کو ایسے حال سے گزرتے دیکھا تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں مایوس نہیں ہونا چاہتا تھا اس لیے ہمت نہیں ہاری، روز اسٹوڈیو جاتا تھا چاہے کام ملے یہ نہ ملے۔ سب سے ملتا تھا۔
جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے اپنے رب پورا بھروسہ تھا کہ ﷲ میری ضرور مدد کرے گا اور پھر ایک دن اللّٰہ نے میری تقدیر بدل دی۔
اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فنانسر اسٹوڈیو آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ وہ میری اگلی فلم کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کے لیے تیار ہے میں حیران رہ گیا۔
اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ یہ واقعی ﷲ کی طرف سے میری مدد تھی۔ میں نے ان پیسوں سے فلم بنائی جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
جاوید شیخ نے کہا کہ پھر ایسا ہوا کہ جو میرے خلاف باتیں کرتے تھے وہی مجھ سے فلم کے ٹکٹ مانگنے آئے۔
اداکار جاوید نے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ کڑے سے کڑا وقت ہی کیوں نہ ہو ﷲ پر پختہ یقین ہو تو راستے مل جاتے ہیں۔ بس ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاوید شیخ نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔
حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔
ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ
چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔