عزت و غیرت کے نام پر ریاست مخالف ایجنڈا زندہ کرنیکی کوشش کی جاتی ہے، شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اختر مینگل کیجانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ بی این پی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے۔ اختر مینگل کی جانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ جب ریاست مخالف عناصر پر ہاتھ ڈالا جائے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ریاست ہر فرد کی یکساں عزت نفس کی محافظ ہے۔ شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت قبول نہیں۔ ریاست اپنی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عزت و غیرت کے
پڑھیں:
کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
لاہور(کامرس رپورٹر) کینال ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ ملتان روڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام سوسائٹی آفس سے ملحقہ حضرت عثمان غنی ؓ پارک میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں صدر کیافت اللہ ، سیکرٹری خضر حیات، فنانس سیکرٹری محمد اشرف ،میاں اظہر، فرحان احمد اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ کوآپریٹوز کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ II فخر زمان نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری خضر حیات نے ممبران کے سامنے ایجنڈا پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر صدر کفایت اللہ نے کہا سوسائٹی کے تمام مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔