تھائی لینڈ میں قدیم شہر کی باقیات دریافت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے شمالی تھائی لینڈ کے قدیم شہر ناکھون راچِزما کے نیچے دفن شہر کی باقیات دریافت کر لیں۔
چولالونگکورن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سانتی پیلوپلی کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گمنام شہر جدید ناکھون راچِزما کے مرکز کے نیچے دفن ہے۔
یہ دریافت جزوی طور پر حادثاتی ہے جو کہ 1954 میں رائل تھائی سروے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لی گئیں فضائی تصاویر کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔
فضائی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر سانتی زمین میں دفن بند کی نشان دہی کی، جس سے مصنوعی تعمیر کا پتہ لگتا ہے۔
حساب و کتاب سے معلوم ہوا کہ قدیم شہر کا رقبہ تقریباً 3.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔