City 42:
2025-04-22@06:30:32 GMT

پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح 

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

اویس کیانی :  وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے  پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح  کردیا 

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے پہلے 120 KW فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ یہ وزارت توانائی کی ملک بھر میں سبز نقل و حرکت اور توانائی کی بچت کے حل کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

بھارتی گلوکار سونونگم کا کنسرٹ میدان جنگ بن گیا، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں

تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اویس لغاری نے حکومت کے صاف ستھرے اور سبز مستقبل کے لیے جاری عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ چارجنگ اسٹیشن جیسے اقدامات پاکستان کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان کو صاف توانائی کے نئے دور میں داخل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا کامیاب افتتاح اس بات کا ثبوت ہے۔ ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی

اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی قیمت 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دی گئی ہے، جس سے عوام کے لیے برقی نقل و حمل زیادہ قابل رسائی اور سستی ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر  نے ایسے ترقی پسند اقدام کو آگے بڑھانے پر عوامی اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ایسی شراکت داریوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت سبز توانائی کے منصوبوں اور پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جو پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔  انہوں مزید کہا کہ اس اسٹیشن کا افتتاح ایک پائیدار توانائی کے ڈھانچے کی تعمیر کی طرف ہمارے اجتماعی سفر میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے

چینی کی قلت مسترد؛ ملک میں چینی وافرمقدارمیں موجودہے،ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا اسٹیشن کا افتتاح وفاقی وزیر پاکستان کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے، وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے۔ کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا