برطانوی فوج کا گریژن، جو اب ’گھوسٹ ٹاؤن‘ بن چکا ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ایک برطانوی گیریژن کبھی 12,000 برطانوی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کا گھر تھا، لیکن اب یہ ایک وسیع و عریض شہر ہے جہاں صرف ہرن اور گلہری ہی رہتے ہیں۔
ایک وسیع شہر جو کبھی ہزاروں برطانوی فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی میزبانی کرتا تھا، اب آہستہ آہستہ جنگل میں تبدیل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق
دراصل یہ’گھوسٹ ٹاؤن‘ برطانیہ میں نہیں ہے بلکہ جرمنی میں واقع ہے، جس میں چار بیڈ روم والے وسیع و عریض مکانات، ایک اپارٹمنٹ بلاک، کھیلوں کی سہولیات، اور یہاں تک کہ اس کا اپنا پیٹرول اسٹیشن بھی شامل ہے، یہاں کبھی برطانوی فوجی اہلکار اور ان کے خاندان آباد تھے، اس کا نام جے ایچ کیو رہیندالین تھا۔
یہ ہیڈ کوارٹر سرد جنگ کے دوران 1952 میں تعمیر کیا گیا تھا،جس کے دروازے 2013 میں بند ہوگئے تھے۔
یہ قصبہ اب ہرن اور سرخ گلہری جیسی جنگلی حیات کے لیے ایک پناہ گاہ بن گیا ہے، 376 ہیکٹر وائلڈ لینڈ میں سبزہ اتنا گھنا ہے کہ موسم گرما میں، گھر پودوں میں غائب ہو جاتے ہیں۔ کم سے کم توڑ پھوڑ کے باوجود، یہ قصبہ ایک طویل عرصے سے گزرے ہوئے دور کا ایک سنیپ شاٹ پیش کرتا ہے۔
دسمبر 2013 میں یہ ٹاؤن برطانوی فوج کی طرف سے سرکاری طور پر جرمن حکومت کے حوالے کیا گیا تھا، اور ابتدائی طور پر پناہ کے متلاشیوں کے لیے مکانات کی تعمیر نو کے لیے منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہم اب 10 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اس ٹاؤن کی تمیر نو نہیں کی گئی، یہ ٹاؤن اب گھوسٹ ٹاؤن میں بدل چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانوی فوج برطانیہ جرمنی سرد جنگ گھوسٹ ٹاؤن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی فوج برطانیہ گھوسٹ ٹاؤن کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔