City 42:
2025-04-22@07:37:50 GMT

فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس کی سنی گئی ؛ گریس مارکس دینے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : 11ویں جماعت کے سٹوڈنٹس  کو ’گریس مارکس‘ دینے کی منظوری دے دی گئی

سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے کراچی میں انٹر سال اول کے سٹوڈنٹس کو فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔کراچی میں انٹر سال اول کے سٹوڈنٹس کے نتائج کے معاملے پر قائم وزیر سندھ سید سردار شاہ کی کنوینر شپ میں قائم پارلیمانی کمیٹی نے فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں سٹوڈنٹس کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی۔

جب بیوی کال کرکے بولے مجھے بات کرنی ہے تو مشکل میں آجاتا ہوں: ابھیشیک بچن

انٹر سال اول میں فزکس اور ریاضی میں 15/15 فیصد جبکہ کیمسٹری میں 20 فیصد مارکس دیے جائیں گے،پارلیمانی کمیٹی نے اس بات کی منظوری این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کہ زیر صدارت قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی مجوزہ رپورٹ پر دی ہے۔

یہ بات سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے منگل کی شام سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم کے رکن عبدالوسیم، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق اور پی آئی ٹی کے رکن عبدالرشید قریشی کے علاوہ دیگر پارلیمانی رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں بتائی۔

سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے؛خواجہ سلمان رفیق

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ گریس مارکس دینے کی حتمی منظوری وزیر اعلی سندھ دیں گے اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بورڈ کے انتظامی ڈھانچے، اسسمنٹ، آئی ٹی سیکشن کے علاوہ ایکزامینیشن پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی ثابت ہوئی یے کہ کراچی کے سٹوڈنٹس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 8 برس سے نتائج مسلسل کم ہورہے ہیں۔دیگر بورڈ سے بھی تقابل کریں تو کراچی کے نتائج کم ہورہے ہیں لہزا اب صرف کراچی کو نہیں بلکہ تمام بورڈز کے معاملات دیکھنے ہوں گے۔سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تین مضامین میں تمام سٹوڈنٹس کو گریس مارکس دیے جائیں، فزکس اور ریاضی میں 15/15 اور کیمسٹری میں 20 فیصد گریس مارکس دیے جائیں گے جب کہ ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

سونا سینکڑوں روپے سستا

ان ذمے داروں کا تعین کرنے اور معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے ہم نے سندھ اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا  ہے ،سرکاری کالجوں کے حوالے سے کیے گئے سوال پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم کالجوں کے نتائج کو بھی انفرادی طور پر دیکھ سکتے ہیں تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکے۔

پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کراچی کے بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالوسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے سٹوڈنٹس کے ساتھ نمبر کم کرکے اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے سٹوڈنٹس کے ساتھ نمبر بڑھاکر زیادتی ہورہی ہے، ہم نے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج چیک کرنے کے لیے بھی اسمبلی سے مینڈیٹ مانگا ہے۔
 
 

بیٹے نے باپ پر گولی چلا دی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گریس مارکس دینے کی دینے کی منظوری کا کہنا تھا کہ کے سٹوڈنٹس کے اور ریاضی میں سردار شاہ کراچی کے کے نتائج کمیٹی نے کے ساتھ کے رکن

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔

اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔

ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • سندھ کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی گاڑیوں کے لیے 52 کڑور 66 لاکھ روپے جاری
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • مریم نواز کی گندم خریداری کیلئے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری