اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے منگل کو نیشنل کمپلائنس سینٹر میں ڈاکٹر نبیل امین، سربراہ این سی سی اور ٹیم کے ساتھ ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں سینٹر کی پیشرفت اور حالیہ ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تجارت نے پاکستان کے معیار اور کمپلائنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے این سی سی کی جاری کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورلڈ بینک مشن کے نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر پر حالیہ دورے سمیت اہم کامیابیوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر نبیل امین نے این سی سی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق پاکستان کے تجارتی معیارات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ وزیر تجارت نے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی جو نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل کے اپریل کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی، تجارت اور ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, called on the acting Afghan Prime Minister, Mullah Muhammad Hassan Akhund.

Both sides exchanged views on key issues of mutual interest, including security, trade and transit cooperation, and… pic.twitter.com/7ntdUsgjCE

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 19, 2025

ترجمان کے مطابق ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں فریقین نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں پر اتفاق کیا۔

ان کا ایئرپورٹ پر افغان حکومت کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا گیا جن میں وزیر مالیات و انتظام، وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد نعیم وردک، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل، مفتی نور احمد، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول، فیصل جلالی شامل تھے۔

پاکستان کے افغانستان میں مشن کے سربراہ، سفیر عبادت الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

نائب وزیراعظم کے وفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان دفتر خارجہ دورہ کابل وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو
  • جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات، او ٹی پی چوری کرنیکا انکشاف
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ