Daily Ausaf:
2025-04-22@01:58:32 GMT

شدید ردعمل کے بعد ٹک ٹاک نے متنازع فلٹر ہٹا دیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے ایک متنازع فلٹر کو ایپلیکیشن سے ہٹا دیاجو صارفین کی تصاویر کو اس طرح تبدیل کرتا تھا کہ وہ زیادہ وزنی نظر آئیں۔

اس فلٹر کو استعمال کرنے والی زیادہ تر ویڈیوز کا انداز ایک جیسا تھا، پہلے صارف کی اصل، بغیر ترمیم کی گئی تصویر دکھائی جاتی، پھر ‘چبی فلٹر‘ آہستہ آہستہ اس کی جسمانی ساخت میں تبدیلی لاتا، اور پس منظر میں امریکی گلوکارہ ڈوچی کا گانا ‘Anxiety‘ بجتا۔

جب ان ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بہت سے لوگوں نے اسے ‘باڈی شیمنگ‘ یعنی جسمانی ساخت پر شرمندہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘یہ ٹرینڈ لوگوں کو کمتر محسوس کرانے جیسا ہے۔‘

ٹک ٹاک کی معروف صارف ‘Sadiebass16‘ نے بھی اس فلٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘سوچیں کہ آپ اس ایپ پر صرف موجود ہونا چاہتے ہیں، اور پھر دیکھتے ہیں کہ ہزاروں لوگ ایک ایسا فلٹر استعمال کر رہے ہیں جو آپ جیسے جسم کو منفی انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ اور تبصرے آتے ہیں کہ ‘اوہ، یہ کیسا ہو گا؟’۔ بہت سے لوگ اس کا اندازہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اسی جسم کے ساتھ جی رہے ہیں۔‘

نوجوانوں کے لیے ایک صحت و تندرستی کی ایپ ‘Luna‘ نے بھی فلٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ‘غیر صحت مند خوبصورتی کے معیارات کو فروغ دیتا ہے۔‘
مزیدپڑھیں:شردھا کپور کی ان دیکھی جھلک صارفین کو دنگ کرگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف

 

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ
رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ

جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاوڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام ادارے 2 ایف اے بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • ’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری 
  • کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل