Daily Ausaf:
2025-12-14@09:25:44 GMT

شردھا کپور کی ان دیکھی جھلک صارفین کو دنگ کرگئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ممبئی(شوبز ڈیسک)’استری 2‘ کی اداکار شردھا کپور کی ادھار کارڈ کے بعد اب ماضی کی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

بلاشبہ اداکاری میں اپنی مثال آپ شردھا کپور اپنے کیرئیر میں کئی فلموں کا حصہ بن کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرواچکی ہیں، شردھا کپور نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 20 کی دہائی کے اوائل میں کیا تھا۔ ان کی معصوم مسکراہٹ، سادگی، اور شاندار اداکاری نے جلد ہی انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا۔

اور پھر 2013 میں جب وہ عاشقی 2 میں “آروہی” کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں، تو ناظرین ان پر فدا ہوگئے۔ اور پھر 10 سال بعد 2024 میں، جب وہ ’استری 2‘ میں نظر آئیں تو مداحوں نے بالکل ویسی ہی محبت کا اظہار کی جیسے ہمیشہ سے کرتے آئے تھے۔

اور صرف اداکاری تک ہی بات محدود نہیں رہی بلکہ شردھا کپور کی مقبولیت کی دوسری وجہ انکا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور اپنے مضحکہ خیز ون لائنرز سے تفریح کا ذریعہ بننا بھی ہے۔

اور پھر سوشل میڈیا اپیئرنس بھی شردھا کی مقبولیت کا ایک بڑا ذریعہ ہے جہاں وہ مزے مزے کی پوسٹس سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیے رکھتی ہیں۔

لیکن کیا کوئی یہ سوچ سکتا تھا کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ شردھا کپور ماضی میں کیسی دکھتی ہونگی؟

اگر نہیں تو پھر سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایسی ہی فوٹو پر نظر ڈالتے ہیں جس نے ہر دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ادھار کارڈ یعنی ‘شناختی کارڈ‘ کی فوٹو منظر عام پر آئی اور اب اسکول کے زمانے کی شردھا کو دیکھ کر صارفین جیسے دنگ ہی رہ گئے۔

38 سالہ اداکارہ شردھا کپور کی ریڈٹ پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جو دیکھنے میں انکے اسکول کے زمانے کی لگتی ہے۔

یہ تصویر شاید ان کے اسکول کے آخری دن کی ہے، کیونکہ ان کے سفید یونیفارم اور چہرے پر قلم کی روشنائی کے نشانات نظر آرہے ہیں۔اور ساتھ ہی ان کے دوستوں نے ان کی یونیفارم پر کئی پیغامات لکھے، جن میں سے کچھ پڑھنا مشکل ہے، لیکن دو واضح الفاظ نظر آ رہے ہیں:’Love Sahu’ اور ’always love you‘

مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور کچھ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ،’شردھا کا ڈرماٹولوجسٹ کا نمبر دے دو!’۔

صارفین کا ماننا ہے کہ شردھا آج بھی ویسے ہی نظر آتی ہیں جیسے وہ اسکول کے زمانے میں دکھتی تھیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ شردھا کپور نے ہارر فلم ’استری 2’ کے بعد ابھی تک اپنی اگلی فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن خبروں کے مطابق وہ جلد ’استری 3‘، ’دھوم 4‘ ، ’کِرش 4‘ اور ’ناگن‘ جیسی بڑی فلموں میں نظر آئیں گی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شردھا کپور کی اسکول کے

پڑھیں:

ٹنڈو جام گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں طلبہ میں گرم جیکٹس کی تقسیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھوں میں سردی سے بچاو کے لیے بچوں میں گرم جیکٹس تقسیم تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں سردیوں کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سہولت اور فلاح کے لیے گرم جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیںاساتذہ جان محمد لاکو، امجد علی تھیہم اور نظیر اوڈو نے شریک ہو کر تمام بچوں میں جیکٹس تقسیم کیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈماسٹر محمد اختر آرائیں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام بچوں کو مفت یونیفارم فراہم کیے گئے تھے، اور اب سردی سے بچاؤ کے لیے تمام طلبہ میں گرم جیکٹس تقسیم کی گئی ہیں، تاکہ بچے سخت موسم کے اثر سے محفوظ رہ کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیںانہوں نے مزید کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات والدین کا اعتماد بڑھاتے ہیں اور بچوں کی اسکول سے وابستگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں جیکٹس ملنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کیا۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • جان سینا کی آخری فائٹ، لیجنڈ نے مداحوں کو جذباتی کر دیا
  • کولکتہ: بدنظمی و ہنگامہ آرائی، میسی  مداحوں سے ملے بغیر ہی روانہ
  • ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل واحد پاکستانی فلم ’گھوسٹ اسکول‘ کی دلچسپ کہانی
  • میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
  • کولکتہ: بدنظمی اور ہنگامہ آرائی، میسی اپنے مداحوں سے ملے بغیر ہی واپس روانہ
  • ٹنڈو جام گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں طلبہ میں گرم جیکٹس کی تقسیم
  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے صوبے میں چار دانش اسکول بنانے کا مطالبہ
  • اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
  • جنگ 1971: بریگیڈئیر (ر) محمد سرفراز کی آنکھوں دیکھی داستان