بینک فراڈ : نادیہ خان کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
کراچی:
نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ فراڈ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اہلیہ کے علاوہ پانچ دیگر افراد کو بھی رقومات منتقل کیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی فراڈ اورمالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ایف آئی اے کے عبوری چالان میں کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف خان نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔
عاطف خان نے قوانین کے خلاف کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شئیرز کی مد میں 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا۔ عاطف خان نے اپنی مدت ملازمت میں کمپنی سے پرسنل ٹریڈنگ کی مد میں ایک ارب سے زائد کی رقم حاصل کی۔
مذکورہ رقم کی مد میں عاطف خان نے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو ادا نہیں کیے۔ کمپنی کے سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے عاطف خان کے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خان کے
پڑھیں:
پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
پشاور: غیر قانونی، غیر ملکی تارکین اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلاء تیزی سے جاری ہے، مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا گیا۔
غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 19 اپریل کو4ہزار130 زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔
مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9لاکھ 77ہزار پہنچ چکی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے۔