عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن کے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5پر دلچسپ صورتحال پیدا جب کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹیا آئی کے رہنماؤں کی لسٹ میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا نے اعتراض کردیا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جیل عملہ سے مکالمہ کیا کہ آپ بابر اعوان کا نام لسٹ سے نکالیں،وہ نام ہم نے نہیں دیا، اگر آپ بابر اعوان کو بھیجیں گے تو میں اسی جگہ احتجاج کروں گا۔ان کا کہان تھا آپ بابر اعوان کو روکیں گے تو ہم ملاقات کے لیے جائیں گے.
بعد ازاں بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگئے.بابر اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی ہے. سلمان اکرم راجا کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان اکرم راجا کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بانی سے ملاقات ہوئی ہے.بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا ہے. بانی کو بتایا ہے ہمارے لئے ملاقات ضروری ہے میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے، بانی نے میرے موقف کی تائید کی ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی کو بتایا ہے اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات بابر اعوان کا نام سلمان اکرم راجا بابر اعوان کو پی ٹی آئی نہیں دیا کہا کہ
پڑھیں:
ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر عقیدے ہر مسلک کی نمائندگی ہے، آج اس ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چاردیواری محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر عقیدے ہر مسلک کی نمائندگی ہے، آج اس ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چاردیواری محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ، میں اور ہم سب نشانہ ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں، مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو آئین کے تحفظ اور بہتری کے لئے ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان چلی ہے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کا آپس میں کوئی ماپنے کا پیمانہ نہیں، ہم سب ایک فریب زدہ نظام تلے جی رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں، انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔