محکمہ موسمیات کی جانب سے پریشان کن خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 62 فیصد تک کم بارشیں ہونے کے باعث ملک میں خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔سب سے کم بارشیں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں اسی مدت کے دوران معمول سے 62 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے بعد بلوچستان صوبے میں بھی 52 فیصد کم بارش ہوئی۔
صوبہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبر پختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ تاہم سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی شدید قلت ہے جبکہ رواں سال مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کچھ جنوبی علاقوں میں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بھی تجاوزکر چکی ہے، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں معمول سے خشک سالی فیصد کم
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ، صبح سے شدید گرمی، پارہ کتنا رہے گا؟
کراچی:
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی
ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔
Tagsپاکستان