WE News:
2025-04-22@01:32:30 GMT

کرس ووکس نے ویان ملڈر کی پوسٹ پر ’کنگ بابر‘ کیوں لکھا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

کرس ووکس نے ویان ملڈر کی پوسٹ پر ’کنگ بابر‘ کیوں لکھا؟

بات ہو کرکٹ کی تو فیبولس فور یا فائیو کی بحث شائقین کی موجودہ نسل کے لیے اتفاق رائے کی محتاج ہی رہے گی، اس بحث میں آپ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو موجود دور کے ’چار یا پانچ شاندار‘ کرکٹرز میں شمار کرتے ہیں یا انہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناقدین اور حمایتیوں کے جھرمٹ میں کس جانب کھڑے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیم کے شائقین نے ہمیشہ اپنے ‘بادشاہ’ کو بڑھاوا دیتے ہوئے اس بحث کی ہانڈی کو چولہے پر چڑھائے رکھا ہے اس اس کوشش میں انہیں نیوزی لینڈ کے عظیم کین ولیمسن کی حمایت بھی حاصل تھی جن کے خیال میں بابر اس نسل کے لیے ٹاپ 5 میں شمار کیے جانے والے بہترین بلے باز ہیں۔

ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ

انٹرنیٹ ایک عجیب دنیا بنی ہوئی ہے جہاں ایک حوالہ کسی اور زخم کو چیرا لگاجاتا ہے، چاہے وہ کسی سیاق و سباق سے عاری ہی نہ ہو، اسی لہر میں، ‘کنگ بابر’ کے بارے میں ’طنز اور فاؤل ورڈز‘ ہاتھ باندھے خدمت کے لیے دستیاب رہتے ہیں۔

 یہ رجحان دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں تک بھی پہنچ چکا ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کے ویان مُلڈر سے متعلق حالیہ پوسٹ سے پتا چلتا ہے، مولڈر نے، جنہیں سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے لیے سائن کیا ہے، اپنی ڈومیسٹک سائیڈ لائنز کے ساتھ منسلک گاڑی کے بارے میں ایک اشتہار پوسٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں رکھا جانا ہمارے لیے اعزاز ہے، ایم سی جی انتظامیہ

مذکورہ پوسٹ میں یوں تو کچھ بھی بابر اعظم سے متعلق نہیں تھا لیکن انگلینڈ کے آل راؤنڈر اور ڈربن سپر جائنٹس میں ویان ملڈر کے ساتھی کرس ووکس نے تبصرہ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے ایموجی کے ساتھ ’کنگ بابر‘ لکھ ڈالا۔

 اگرچہ ووکس نے جو حوالہ دیا ہے وہ ڈریسنگ روم کی سطح کا ایک مذاق بھی ہوسکتا ہے، لیکن اس تبصرے نے یقیناً چند مداحوں کو غصہ دلایا، جنہوں نے کرس ووکس کے تبصرے کے جوابات کو بدسلوکی سے بھر دیا۔

بابر کی مُلڈر کی گرما گرم جنگ

ہوسکتا ہے کہ کرس ووکس چند ماہ قبل ویان مولڈر اور بابراعظم کے مابین تصادم کا حوالہ دے رہے ہوں، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوران فالو آن کی دوسری اننگز کے دوران مولڈر بابر کو بولنگ کر رہے تھے، بابر نے فرنٹ فٹ پر ایک گیند کا دفاع کیا جو واپس مولڈر کی جانب گئی، جسے انہوں نے اٹھا کرانتہائی جارحانہ انداز میں پوری قوت کے ساتھ واپس وکٹ کی جانب پھینکا تھا۔

اس موقع پر بابر نے مُلڈر کا سامنا کرتے ہوئے تند و تیز الفاظ کا تبادلہ کیا، پچ پر اس نوعیت کے ’تبادلہ خیال‘ سے دوںوں کرکٹرز کو جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور امپائروں نے باز رکھتے ہوئے علیحدہ کیا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم انگلینڈ سیریز سے ڈراپ: ’ہم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا‘

اس دن بالآخر ہنسنے کی باری بابر اعظم کی تھی، جنہوں نے 81 رنز بنائے اور اوپنر شان مسعود کے ساتھ 205 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو مجموعی طور پر 478 رنز بنانے میں مدد کی۔

تاہم، یہ کافی نہیں تھا کیونکہ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ جیتنے کے لیے درکار 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ 10 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل راؤنڈر بابر اعظم پاکستان جنوبی افریقہ کرس ووکس کرکٹ کنگ بابر کین ولیمسن ویان ملڈر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ کین ولیمسن جنوبی افریقہ کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری، روحانی طور پر بھی متحد کیا۔

وزیرِ اعظم نے دور حاضر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو سماجی تقسیم، عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو اقبال کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں، علامہ اقبال نے علم، عمل، یقینِ محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا ہے، ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہو گا، اقبال کا فلسفہ، شاعری ہمیں بتاتی ہے ایک مثالی معاشرہ کیسے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ایسا معاشرہ جہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔

نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں، ہمیں نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال کے یومِ وفات پرعہد کریں کہ ہم ان کے نظریات کو انفرادی، اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے، ایک مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • ’بچے کو بچالیں‘، سڑک پر کھڑے گولڈن کڈ کو دیکھ کر گلوکار بلال مقصود کی سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے بری، احتساب کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا
  • پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا، کوچ مشتاق احمد