اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کر لی ہے اور 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کمپنی کا منصوبے میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے سے 13.

1 ملین ٹن تانبہ اور 17.9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی توقع ہے۔

پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 2028 سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی، جبکہ اس مرحلے کی ترقی کے لیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی کے اعلان کے بعد او جی ڈی سی ایل کے شیئرز 2.76 فیصد بڑھ گئے۔

یہ منصوبہ آئندہ 37 سالوں کے دوران تانبے اور سونے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا باعث بنے گا۔ ریکوڈک منصوبے میں او جی ڈی سی ایل کے علاوہ پی پی ایل، جی ایچ پی ایل، بیرک گولڈ اور بلوچستان حکومت بھی شراکت دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پروسیسنگ کی صلاحیت 90 ملین ٹن سالانہ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جو ملک کی معدنیات کی پیداوار میں مزید استحکام اور ترقی کا باعث بنے گا۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا نیٹ میٹرنگ معاہدے کی مدت 5 سال تک محدود کرنے کا فیصلہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی ایل کے

پڑھیں:

پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ  کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت  کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب  کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
  • وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت